English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورتکل میں پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ، کار کے پرخچے اڑگئے، ایک طالبہ موقعہئ واردات پر ہلاک 

share with us

منگلورو 07/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز)  لاری اور اسکور پؤ کے درمیان پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک چوبیس سالہ طالبہ کے موقعہئ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات آج پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت منیپال کالج کی انجینئرنگ کی طالبہ گلوریا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسکور پؤ کار ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اسے پارکرتے ہوئے مخالف سمت سے آرہی لاری سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑگئے اور بری طرح کار کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیور سمیت دیگر آٹھ افراد کو چوٹیں آئیں ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا، موقع پر پہنچی پولیس نے ٹرافک کھول دی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں اپنا تعاون دیا۔ سرتکل پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا