:اور ہر طرح کے
کیا حیدرآباد 2 جون سے نہیں رہے گا آندھرا پردیش ک ... ترنمول کانگریس کے خلاف اشتہار معاملے میں بی جے پی ... ٹی آر پی گیم زون آتشزدگی: ’ہمیں اب آپ پر بھروسہ ... ’انڈیا اتحاد‘ پر عزم ، یکم جون کو دہلی میں ہوگی م ... مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’ریمل‘ نے مچائی تبا ... وزیر اعظم کا کرناٹک دورہ : ہوٹل کے واجبات کرناٹک ح ... چناگیری معاملہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی؟ کیا ہ ... القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ ! ...

بنگلور:07ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) ملک کے جمہوری مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک اور آئی اے ایس افسر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ آئی اے ایس افسر ایس سسی کانتھ سینتھل نے اپنے آئی اے ایس عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ جنوبی کرناٹک کے ڈپٹی کمشنر رہے سسی کانتھ نے کہا ہے کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بطور سیول سرونٹ کام جاری رکھنا غیر اخلاقی ہے جبکہ جمہوریت کی بنیاد ی اصولوں سے غیر معمولی طریقے سے سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ‘‘۔
انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینتھل نے کہا ہے کہ ’’آنے والے دنوں میں ملک کے بنیادی تانے بانے کو بہت مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ایسے میں اپنے کام کو جاری رکھنے کے لئے آئی اے ایس سے استعفی دینا ہی بہتر رہے گا‘‘۔
انہوں نے جون 2017 میں جنوبی کرناٹک کے ضلع کمشنر کا عہدہ سنبھالا اور ضلع میں سب سے متحرک ڈی سی کے طور پر معروف ہوئے ۔ 40 سالہ سینتھل 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔
سینتھل نے سال 2009 اور 2012 کے درمیان بیلاری میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کام کیا اور وہ بیتے دنوں سی سی ڈی کے بانی وی جی سدھارتھ کے معاملہ کی جانچ کر رہے تھے ۔ واضح رہےاس سے قبل جموں و کشمیر کے معاملہ پرایک آئی اے ایس افسر مستعفی ہو چکے ہیں ۔ حال کے دنوں میں سینتھل دوسرے آئی اے ایس افسر ہیں جو مستعفی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل آئی اے ایس افسر گوپی ناتھ کنن نے اپنے عہدے سے یہ کہہ کر استعفی دے دیا تھا کہ کشمیر میں لوگوں کو ان کی بات کہنا کا حق نہیں دیا جا رہا ہے ۔ کنن نے کہا تھا کہ ’’میں انسان کی اظہار آزادی کے حق کا استعمال کرنا چاہتا ہوں لیکن سروس میں میرے لئے ایسا کرنا نا ممکن تھا کیونکہ اس میں کئی ضابطہ ہوتے ہیں ‘‘۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |