:اور ہر طرح کے
بی جے پی کو ملےگی سب سے بڑی ہار ، اب اڈانی اورامبان ... متنازعہ بیان پر بی جے پی رکن پارلمنٹ نونیت رانا کے ... جانیں ! کن شرائط پر کیجروال کو ملی ہے ضمانت ... تلنگانہ میں پھر سے امت شاہ نے الاپا جہاد کا راگ ... دو سابق ججوں ، اور سینئر صحافیوں نے وزیراعظم مودی ... حج ۲۰۲۴ء: دہلی سے حاجیوں کا پہلا قافلہ سعودی عرب ک ... مسلمانوں کو لیوان ریلیشن شپ کے دعوے کا حق نہیں ، ا ... گجرات میں فرضی ووٹنگ کے الزام میں بی جے پی کے دو ک ...

فوج آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائے گی،ترجمان عرب اتحاد
ریاض:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی حامی عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی یمن کے مختلف علاقوں میں امن وامان کے قیام کے لیے کام کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب کی فوج شبوۃ گورنری میں داخل ہوگئی ہے تاکہ وہاں پرآئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان کشیدگی ختم کرکے فریقین میں جنگ بندی کرائی جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کرنل المالکی نے کہا کہ یمن کے تمام متحارب فریق جنگ بندی کی دعوت پر عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔اس موقع پر عرب اتحاد کے ترجمان نے حوثی ملیشیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے کتاف گورنری میں حوثی باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کیے جانے کی ویڈیو بھی دکھائی۔کرنل المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا بیلسٹک میزائل اور ڈورن طیارے ذمار گورنری منتقل کررہی ہے۔ ذمار میں حوثیوں کے ایک ڈرون کے گودام کو بمباری کرکے تباہ کیا گیا ہے اور یہ کارروائی عالمی قانون کے عین مطابق ہے۔ایک سوال کے جواب میں کرنل المالکی نے کہا کہ شہری آبادیوں میں ڈرون طیارے اور بیلسٹک میزائل ذخیرہ کرنا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |