:اور ہر طرح کے
حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں ملوث عمر قید کی سزا ... بنگلورو سے کوچی کے لیے اڑان بھرنے والے طیارہ کی ہن ... امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، ... جنوبی غزہ: حماس سے جنگ کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلا ... سعودی شہری نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے بیٹے کے قاتل ... شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی ہولناک بمباری،64 ف ... اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات کھل کر آٗئے سام ... شیرور: بجلی کی تار کی زد میں آنے سے باون سالہ شخص ...

اسرائیل کی طرف سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روکے جانے کے نتیجے میں بحران مزید گھمبیر ہوگا اور غزہ کے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا،فلسطینی حکام
غزہ:27اگست2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی روکنے کے بعد غزہ کی پٹی کے آدھے علاقے کو بجلی فراہم کرنے والا مرکزی پاور اسٹیشن بند کردیا گیا ہے۔ غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کو ایندھن کی فراہمی روکے جانے کے نتیجے میں بحران مزید گھمبیر ہوگا اور غزہ کے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نیغزہ سے راکٹ حملے کے بعد محاصرہ زدہ فلسطینی علاقے میں منتقل کیے جانے والیایندھن کی مقدار نصف کردی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی مقدار نصف کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا ہے کہ یہ اقدام تاحکم ثانی جاری رہے گا۔غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تین راکٹ فائر کیے گئے تھے۔اس کے بعد صہیونی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کیے تھے۔ان میں ایک حملے میں غزہ کے شمال میں حماس کے ایک کمانڈر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اسرائیل کے جنوبی قصبے سدیروت میں راکٹ حملے سے قبل انتباہی سائرن بجائے گئے تھے۔اس وقت وہاں موسیقی کا ایک میلہ جاری تھا اور سائرن بجنے کے بعد پنڈال میں افراتفری پھیل گئی تھی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنا شروع ہوگئے تھے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے میزائل دفاعی نظام نے دو راکٹوں کوناکارہ بنا دیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |