:اور ہر طرح کے
ساحلی اضلاع ایلو الرٹ پر ... بھٹکل کے سن سائن اسپورٹس سینٹر کی جانب سے طالبات ک ... لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ...

غزہ:24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک ایک سو ڈالر کی امداد تقسیم کی گئی۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مسحتق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد آج ہفتے اور کل اتوار کے روز بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے 40 ہزار مزید خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔ اس سے قبل قطر کی طرف سے غزہ کے 60 ہزار خاندانوں میں ہرماہ فی کنبہ ایک سو ڈالرکی امداد تقسیم کی جاتی رہی ہے۔
قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں 30 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |