:اور ہر طرح کے
بھٹکل : حنیف آباد کراس پر کچرہ کے ڈھیرکی صفائی کے ... بنگلورو میں ریکارڈ توڑ گرمی ، عام دنوں کے مقابلہ م ... دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل کہاں بننے جا رہاہے؟ جانیے ... ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ... عراق میں ہم جنس پرستی جرم ،15 سال کی سزا مقرر ... کرناٹک : اتراکنڑا سمیت ریاست کی ان چار لوک سبھا سی ... عدالت سے ضمانت ملنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں ای ڈٰی نے ... لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر بھٹکل کیمونیٹی جدہ ...

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے لیے یوسف فرانسیسی شہریت سے دست بردارہوئے،عرب ٹی وی
تیونس سٹی:22اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاہد نے اپنی فرانسیسی شہریت سے دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ یہ اقدام ملک میں صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے واسطے کیا گیا ہے کیوں کہ تیونس کا آئین صدارتی انتخابات میں نامزد ہونے والوں کو دہری شہریت رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔عرب ٹی وی کے مطابق یوسف الشاہد نے آئندہ ستمبر میں مقررہ صدارتی انتخابات میں اپنے حریفوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی یہ قدم اٹھائیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کی صدارت کی ذمے داری اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں انہیں انتخابات میں کامیابی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے جس کے بعد وہ یہ قدم اٹھائیں۔ میں تمام امیدواروں کو اسی حالت میں دہری شہریت سے دست بردار ہونے کا کہتا ہوں۔سال 2016 سے تیونس کے وزیراعظم کے منصب پر فائز یوسف الشاہد کے فرانسیسی شہریت سے دست بردار ہونے کے فیصلے نے تیونس کے اْن لوگوں کے بیچ تنازع پیدا کر دیا ہے جن کو یہ معلوم نہ تھا کہ یوسف الشاہد دہری شہریت رکھتے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |