English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی پبلک اسکول کی تاریخ کے پہلے دو جداریہ پرچوں کا اجراء  

share with us

بھٹکل 17؍ اگست 2019(فکروخبر نیوز) علی پبلک اسکول بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج دو جداریہ پرچوں کا  اجراءعمل میں آیا۔ 8B کے طلباء کے جداریہ پرچہ کانام پیامِ اقبال تھا جس کے مشرف مولانا عبدالنور فکردے ندوی ہیں اور9B کے جداریہ پرچے کا نام شمعِ علی تھا جس کے مشرف مولانا حزقیل اکرمی ندوی ہیں۔  بچوں نے اس کو اپنے اپنے موضوعات پر دلچسپ اور اہم مضامین جمع کئے ہیں جس کو اساتذہ نے کافی سراہا۔ دونوں پرچوں کا اجراء بوائز سیکشن کے ذمہ دار مولانا احمد ندوی  نے کیا۔ اس موقع پر اپنے تأثرات میں انہوں  نے  کہا کہ زبان وقلم اسلامی تعلیم عام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اس میدان میں آگے بڑھتے ہوئے اسلام کا پیغام عام کرنے کے لئے اسے استعمال کرنا چاہئے اور اس کے ذریعہ سے اسلام کی تبلیغ کا کام انجام دینا ہے۔ مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے کہا کہ قلم علم ودانش اور تہذیبِ انسانی کی بلندی کا ذریعہ ہے ۔ اس کے ذریعہ سے لوگوں میں تہذیب اور رہن سہن کا طریقہ آیا اور قرآن پاک کی پہلی وحی میں بھی اس کا تذکرہ کرکے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔  لہذا ہمیں اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیں ترقی کی منزلیں طئے کرنی ہے اور اس کے لئے ابھی سے کوششیں کرنی چاہئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا