:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

شنگھائی:10 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )طاقت ور طوفان لکیما تائیوان سے ہوتا ہوا اب چین کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں لکیما طوفان کی 116 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیم ٹوٹنے سے کئی دیہات زیرآب آگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شنگھائی اور ژی جیانگ سے بالترتیب ڈھائی لاکھ اور 8 لاکھ شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
لکیما طوفان سے قبل چین میں زلزے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے تھے، طوفانی ہواؤں کے باعث ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ کر گر گئی جس کی وجہ سے 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔
طوفان کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹتا جا رہا ہے تاہم اب بھی تیز ہواؤں کا جھکڑ دوسرے شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے، ہزار سے زائد پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور ٹرین سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں رواں برس کا یہ نواں طوفان ہے جو سب سے طاقت ور ہے جس کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم طوفان کا زور ٹوٹ جانے کے باعث صرف ’اورنج لیول‘ الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |