:اور ہر طرح کے
وھاٹس ایپ پر رہیں ہوشیار! جعلی خبرپھیلانے والوں ک ... سیکس اسکینڈل معاملہ : ریونا کے بہانے پرینکا گاندھ ... اجمیر : امام مسجد کے قتل معاملہ میں اب تک پولس خالی ... بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، کیرلہ میں گرمی سے دو ... سورت کے بعد اب اندورسے کانگریس امیدواربی جے پی می ... اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت ... کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے ... نیتن یاھو قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، غزہ جنگ م ...

رواں سال حج کرنے والوں کی گنتی 10 اگست 2019 کو جاری کی جائے گی،سعودی محکمہ شماریات
ریاض:05اگست2019(فکروخبر/ذرائع) گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ساڑھے نو لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے کیا گیا ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق پچھلے 50 برسوں کے دوران95853017عازمین حج سعودی عرب آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 19بار کے حج ایسے تھے جب حاجیوں کی تعداد 20 لاکھ کے ہندسے کو بھی عبور کر گئے۔جبکہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران فریضہ حج ادا کرنے والوں کی گنتی 54465253ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران 23796977نے حج کی سعادت حاصل کی۔ جبکہ رواں سال حج کرنے والوں کی گنتی 10 اگست 2019ء کو جاری کی جائے گی۔رواں حج کے موقع پر 15لاکھ سے زائد حاجی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک مملکت میں 15 لاکھ 16 ہزار 101 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی مملکت پہنچ چکے ہیں۔جن میں سے فضائی سفر کے ذریعے آنے والوں کی گنتی 1412894نوٹ کی گئی ہے، زمینی راستوں سے پہنچنے والوں کی تعداد 86359 جبکہ سمندری راستے سے آئے لوگوں کی گنتی 16848 بتائی گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |