English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن: ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی

share with us

منیلا :04اگست2019(فکروخبر/ذرائع)فلپائن میں کل دو جزائر کے درمیان رسل و رسائل کرنے والی تین کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔پولیس ترجمان جیوم جیوئیر نے کہا ہے کہ گوماراس اور وسایان جزائر کے درمیان رسل و رسائل کرنے والی کشتیاں خراب موسمی حالات کی وجہ سے ڈوب گئی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے تلاش و بچاو کی کاروائیوں کے دوران 55 افراد کو بچا لیا ہے۔

جیوئیر کے مطابق امدادی ٹیموں نے سمندر سے 25 افراد کی لاشیں نکالی ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ڈوبنے والی ابتدائی 2 کشتیوں کے مسافروں پر مشتمل ہے جبکہ آخری کشتی میں صرف عملے کے افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ کل پیش آنے والے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 بتائی گئی تھی۔دارالحکومت  منیلا سمیت میٹروپولیٹن علاقے میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کاروباری مراکز اور اسکول بند کر دئیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید مون سون بارشوں اور طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا