English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہانگ کانگ: مظاہرین نے وکٹوریا بندرگاہ سے چین کا پرچم اتار دیا

share with us

ہانگ کانگ:04اگست2019(فکروخبر/ذرائع)چین کے زیر انتظام شہر ہانگ کانگ میں ملزمین کو چین کے  حوالے کرنے میں سہولت پر مبنی قانونی بل  کے خلاف ہزاروں مظاہرین کی شرکت سے منعقدہ مظاہرے میں مظاہرین کے ایک گروپ نے تاریخی وکٹوریا بندرگاہ سے چین کا پرچم اتار دیا۔

روزنامہ "ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ" کی خبر کے مطابق ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران سیاہ لباس میں ملبوس 4 مظاہرین نے دن دیہاڑے وکٹوریا بندرگاہ پر لہراتے عوامی جمہوریہ چین کے پرچم کو اتار دیا۔

خبر کے مطابق مظاہرین کے ایک گروپ کے پہلے سے طے شدہ گزرگاہ کی خلاف ورزی  کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہو گئی۔

مظاہرین نے شہر کی  مرکزی شاہراہوں کو بند کر دیا اور گتّے کے ڈبے جلا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔

ناتھان روڈ پر جمع مظاہرین کے تسم شا تسوئی پولیس مرکز کا رُخ  کرنے پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔

واقعات کے دوران بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں عدالت سے سزا یافتہ مجرموں کو چین، مکاو خصوصی انتظامیہ کے علاقے اور تائیوان کے حوالے کرنے میں سہولت پر مبنی قانونی بل 3 اپریل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

بِل سیاسی مجرموں کا احاطہ نہیں کرتا تاہم ہانگ کانگ کی  7.4 ملین آبادی کی اکثریت کو اندیشہ ہے کہ بل کی منظوری کی صورت میں انہیں چین کے عدالتی نظام  کے تحت من مانی گرفتاریوں، غیر منصفانہ عدالتی کاروائیوں   اور تشدد  کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا