English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کا کم فاصلے کے ہدف کا نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

share with us


 نت نئے میزائل تجربات سے جزیرہ نما کوریا میں عسکری کشیدگی میں کمی پیدا نہیں ہو سکتی،جنوبی کوریا


سیول/پیانگ یانگ:31جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا نے بدھ کو کم فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ادھر جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہاہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید تجربات کا امکان ہے جبکہ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے میزائل کے تجربات سے جزیرہ نما کوریا میں عسکری کشیدگی میں کمی پیدا نہیں ہو سکتی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل بھی شمالی کوریائی حکومت نے ایسے ہی میزائل کے تجربات کیے تھے۔ ان تجربات کا مقصد اگلے ماہ شروع ہونے والی امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشقوں کو روکنا خیال کیا گیا ہے۔ بدھ اکتیس جولائی کو تجرباتی میزائل مشرقی بندرگاہ سے داغے گئے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھاکہ وہ صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور مزید تجربات کا امکان ہے۔ جنوبی کوریائی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے میزائل کے تجربات سے جزیرہ نما کوریا میں عسکری کشیدگی میں کمی پیدا نہیں ہو سکتی اور میزائل کے تجربات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا