English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنکیانگ کے کیمپوں میں موجود اکثر افراد کو واپس بھیج دیا، چین

share with us

 


 واپس بھیجے گئے ان افراد کی تعداد کافی ہے جن میں سے اکثر روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،چینی حکام


بیجنگ:31جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)چین کے صوبے سنکیانگ کے نائب چیئرمین نے کہاہے کہ حراستی کیمپوں میں قید اکثر افراد کو گھر واپس بھیج دیا گیا ہے لیکن انہوں نے حالیہ چند سالوں سے ان کیمپوں میں قید افراد کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے وائس چیئرمین الکین تیونیاز نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران حراستی مراکز میں موجود افراد کی تعداد سے متعلق کہا کہ مراکز سے واپس بھیجے گئے ان افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے جن میں سے اکثر روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے اکثر افراد اپنے معاشرے اور اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک اور میڈیا کے مذموم مقاصد ہیں جو صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح بتارہے ہیں اور چین کے تربیتی مراکز پر بہتان لگارہے ہیں۔چین نے سنکیانگ کے کیمپوں میں بھیجے جانے والے افراد سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری نہیں کیے، جبکہ حکام نے آزادانہ تحقیقات کرنے والے افراد کے لیے رسائی محدود کی ہوئی ہے۔تاہم محققین حکومت کی دستاویزات اور حراستی مراکز کی سیٹلائٹ تصاویر سے ان حراستی کیمپوں میں موجود افراد کی تعداد کا اندازہ لگاتے ہیں۔چینی حکام نے صحافیوں اور سفارتکاروں کے لیے کچھ مراکز کے دوروں کا اہتمام بھی کیا ہے جہاں سے متعلق حکومت کا کہناتھا کہ ان مراکز میں موجود افراد کو تمام حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے میں مزید چند افراد کو ان مراکز سے واپس بھیج دیا جائے گا۔تاہم چینی حکومت انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا