English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ کا منصوبہ پورے برطانیہ اوراسکاٹ لینڈ کے لیے خطرناک قرار

share with us


برطانوی وزیراعظم پورپی یونین سے بغیرمعاہدے کے خفیہ بریگزٹ کی کوشش کررہے ہیں،اسکاٹش وزیراعظم


ایڈنبرا:30جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے نئے برطانوی وزیر اعطم بورس جانسن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خفیہ طور پر کوشش کر رہے ہیں کہ یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے بغیر ہی بریگزٹ کا عمل مکمل ہو جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈن برا میں بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اسکاٹ لینڈ اور پورے برطانیہ کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ بورس جانسن کے بقول یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ حقیقی معنوں میں مردہ ہو چکا ہے۔ وہ ایک نئے معاہدے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ برطانیہ 31 اکتوبر کو لازمی طور پر یورپی یونین چھوڑ دے 
گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا