English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ اختلافات،برطانوی وزریراعظم اولین دورے پرسکاٹ لینڈ پہنچ گئے 

share with us


برطانوی حکومت اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں اقتصادی بہتری کے لیے تین سو ملین پاؤنڈ مہیا کرے گی


لندن:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)رطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پیر کو ملکی سربراہ حکومت کے طور پر اسکاٹ لینڈ کے اپنا اولین دورے پر ایڈنبراپہنچ گئے۔ اسکاٹ لینڈ برطانیہ کا ایک صوبہ ہے لیکن وہاں کی حکومت جانسن کی اس سوچ کی مخالف ہے کہ اگر لازمی ہوا تو برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر ہی اس سال اکتیس اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن ان سیاسی اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایڈنبرا میں یہ اعلان بھی کریں گے،برطانوی حکومت اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں اقتصادی بہتری کے لیے تین سو ملین پاؤنڈ مہیا کرے گی۔ سکاٹش فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن اور ویلز کے علاقائی سربراہ حکومت مارک ڈریک فورڈ کے مطابق یہ بات ناقابل تصور ہے کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا