English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم سے پہلی ٹیلی فونک گفتگو، تجارتی معاہدے پر بات چیت 

share with us


 بریگزٹ کے بعد ہونے والا دوطرفہ معاہدہ موجودہ تجارت سے تین سے چار یا پانچ گنا بڑا ہوگا،امریکی صدر


واشنگٹن:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اچھا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فون پر ہونے والی گفتگو میں بہت اہم تجارتی معاہدے پر بات ہوئی جو پہلے ہی زیر غور ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے بورس جانسن سے ہونے والی گفتگو کے چند منٹ بعد ہی انہیں اچھے آدمی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ میری پیش گوئی ہے کہ وہ ایک عظیم وزیر اعظم ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم تجارتی معاہدے پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت اہم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد ہونے والا دوطرفہ معاہدہ موجودہ تجارت سے تین سے چار یا پانچ گنا بڑا ہوگا اور جیسے ہی برطانیہ، یورپی یونین سے باہر آجاتا ہے تو ہم مزید کچھ کر سکتے ہیں۔دوسری جانب لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بورس جانسن کے درمیان بات ہوئی اوردونوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے عزائم کو مکمل کرنے اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جتنا ممکن ہو جلد مذاکرات شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ جانسن، برطانیہ کو مستقبل میں یورپی یونین کے اتحاد سے باہر دوطرفہ معاہدوں کے ذریعے ایک آزاد تجارتی ملک بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر واشنگٹن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا