English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ نے افریقی نژاد قانون ساز  علیجہ کمنگزکو تضحیک کا نشانہ بنا ڈالا

share with us


 علیجہ کمنگز کا ضلع امریکا،میکسیکو سرحد سے بھی زیادہ گندا اور خطرناک ہے،امریکی صدر ٹرمپ 


واشنگٹن:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر افریقی نڑاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کوبدنما، چوہا اور سڑی ہوئی گندگی کہہ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اس بار میری لینڈ کے 7ویں ضلع کے امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ علیجہ کمنگز ایوان کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔علیجہ کمنگز نے 18 جولائی کو کانگریس کے اجلاس کے دوران ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کیون میکلین کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ علیجہ کمنگز کا ضلع امریکا،میکسیکو سرحد سے بھی زیادہ گندا اور خطرناک ہے۔خیال رہے کہ بالٹی مور میں اکثریت سیاہ فام شہریوں کی آباد ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے علیجہ کمنگز کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ بالٹی مور میں کچھ وقت گزارتے تو ممکن تھا کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ کی گندگی صاف کر دیتے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ضلع امریکا میں سب سے بدترین جگہ ہے جہاں کوئی بھی انسان زندگی گزارنے کی خواہش نہیں کر سکتا۔جس کے بعد علیجہ کمنگز نے ٹوئٹ میں اپنے دفاع میں کہا کہ جناب صدر، میں روزانہ ضلع میں اپنے گھر جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر صبح اٹھ کر میں باہر جاتا ہوں اور اپنے پڑوسیوں کو سمجھتا ہوں، یہ میری آئینی ذمہ داری ہے کہ ایگزیکٹو برانچ کی دیکھ بھال کروں اور ساتھ ہی میں اپنے حلقے کی ترقی کے لیے لڑتا ہوں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا