English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئیرلینڈ بارڈر کا مسئلہ حل کریں، ورنہ نوڈیل بریگزٹ،برطانوی وزیراعظم

share with us


بریگزٹ ہوگیاتوپھر آئیرلینڈ اور شمالی آئیرلینڈ کے درمیان ادغام کا ایک مرتبہ پھر سوال پیدا ہوگا،آئرش وزیراعظم


ڈبلن/مانچسٹر:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ بارڈر کا مسئلہ (بیک اسٹاپ) حل کرے۔انھوں نے سرحدی انتظام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اگر برطانیہ سے بریگزٹ کی طلاق کے لیے کوئی سمجھوتا چاہتی ہے تو اسے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بورس جانسن نے شمالی شہر مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بارڈر کا مسئلہ مکمل طور پر حل کرلیتے ہیں تو پھر برطانیہ کے تنظیم سے انخلا کے لیے ہم بہت زیادہ پیش رفت کرسکیں گے۔جانسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی ڈیل کے بغیر برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا نہیں چاہتے ہیں لیکن برطانیہ کو نو ڈیل بریگزٹ کی تیاری کرنا ہوگی۔اگر ایسا ہوتا ہے تو اس صورت میں سرمایہ کار اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ اس سے عالمی مارکیٹ میں جھٹکے کی لہریں دوڑ جائیں گی اور دنیا کی معیشت متاثر ہوگی۔دوسری جانب آئیرش وزیراعظم لیو واردکر نے کہا کہ اگر برطانیہ اکتیس اکتوبر کو طلاق کے کسی سمجھوتے کے بغیر ہی یورپی یونین کو خیرباد کہہ دیتا ہے تو پھر آئیرلینڈ اور شمالی آئیرلینڈ کے درمیان ادغام کا ایک مرتبہ پھر سوال پیدا ہوگا لیکن ہم دوستی اور تعاون کے جذبے سے اس مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا