:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

نئی دہلی :23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ملک میں ان دنوں جہاں ایک طرف بی جے پی اور اس کی ساتھی پارٹیاں ہندوتوا کے ایشو کو لے کر مرنے مارنے کو تیار رہتے ہیں، وہیں مرکزی وزیر پیوش گویل کا ایک ایسا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ ایک تقریب کےد وران اسٹیج سے کہہ رہے ہیں کہ وہ روزانہ پوجا سے پہلے مسلمانوں کے ذریعہ پڑھا جانے والا کلمہ یعنی ’لا الٰہ الااللہ‘ پڑھتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، پیوش گویل ویڈیو میں باقاعدہ کلمہ پڑھ کر سناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو 3 سال پرانا ہے لیکن سوشل میڈیا پر بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔
دراصل 28 جنوری 2016 میں ’تعلیم کی طاقت‘ نام کے ایک پروگرام میں پیوش گویل شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا سمیت مسلم سماج کی کئی بڑی ہستیاں بھی موجود تھیں۔ اسٹیج پر اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے پیوشل گویل نے کہا کہ ’’میں نے ظفر بھائی سے اجازت لے رکھی ہے کہ میں شروعات کر سکوں اس جملے سے جو ہم نے تب سیکھا تھا جب ہم چھوٹے تھے۔ وہ میرے ذہن میں ایسا بیٹھ گیا ہے کہ روز صبح جب میں پوجا کرتا ہوں تو میں اس میں وہ جملہ بھی ساتھ میں جوڑ دیتا ہوں... لا الٰہ الااللہ محمد رسول اللہ۔‘‘ وہ اپنی تقریر میں آگے کہتے ہیں کہ ’’اور اصل معنوں میں سبھی مذہب کی جو طاقت ہے وہ یہی طاقت ہے کہ جب ہم سب امن اور سکون سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلتے ہیں تبھی پورے ملک کی تعمیر ہوتی ہے۔‘‘
اپنی اس تقریر میں پوجا کے ساتھ کلمہ پڑھنے کی بات پر پیوش گویل سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ ملک میں موب لنچنگ رُکوا دو تو ہم سمجھ جائیں گے کہ آپ مسلم مذہب سے بھی پیار کرتے ہیں۔ ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے کہ ’’ایسے تو مودی جی اٹھ کر کہیں گے کہ میں ہر جمعہ کو جمعے کی نماز ادا کرتا ہوں۔‘‘
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |