:اور ہر طرح کے
کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ... کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کو پھر لکھا خط : ا ... وزیر اعظم مودی اور بی جے پی عام لوگوں کے مسائل کی ن ... وزیر اعظم کی بیان پرعمر عبداللہ بولے : ملک کے لیے ق ...

لکھنؤ:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) کی طرف سے جیوڈیشیل سروسز (سول جج جونیئر ڈویژن) ایگزام 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لکھنؤ کی آنکانکشا تیواری سر فہرست رہیں ہیں۔ اس مرتبہ مسلم امیداروں نے شاندار کاردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی سی ایس جے میں اس مرتبہ 38 مسلمانوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، ان میں 18 خواتین شامل ہیں۔
مسلم امیدواروں میں شاہنواز صدیقی سر فہرست ہیں انہوں نے امتحان میں 11ویں رینک حاصل کی ہے۔ جبکہ لڑکیوں میں حنا کوثر کو 96ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔
یو پی پی ایس سی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ امتحان 16 دسمبر 2018 کو منعقد ہوآ تھا اور اس میں کل 64691 امیدوار شریک ہوئے تھے۔ پریلمس کا نتیجہ 5 جنوری 2019 کو جاری ہوا، جس میں 6041 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پریلیمس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا امتحان (مین ایگزام) الہ آباد اور لکھنؤ کے مراکز پر 30، 31 اور یکم جنوری کو منعقد ہوا۔ مین ایگزام میں کل 5795 امیدوار شریک ہوئے۔ 13 جون 2019 کو مین ایگزام کا رزلٹ جاری کیا گیا جس میں 1847 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کامیاب قرار دیا گیا۔
انٹرویو 21 جون 2019 کو لیا گیا جس میں 1823 امیدوار شامل ہوئے جبکہ 24 امیدوار غیر حاضر رہے۔ انٹرویو کے بعد کل 610 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جن میں سے 38 امیدوار مسلمان ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے مسلمانوں میں جیوڈشری کے امتحان کی طرف رجحان بڑھا ہے جس کے مثبت نتائج اب سامنے آ رہے ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مہناز خان بھی شامل ہیں جن کی شادی ایک گاؤں میں ہوئی ہے جہاں نیٹورک اور بجلی کی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔
میرٹھ کے فرحان نے بھی کافی جد و جہد کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ مئو کی ثمرین فاطمہ اور سہارنپور کی نساء علی کی کہانی بھی حوصلہ بخش ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |