English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے مدرسہ میں مندر بنانے جا رہی ہیں سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ

share with us

علی گڑھ :14جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقے شمشاد مارکیٹ میں موجود مدرسہ چاچا نہرو میں جلد ہی مندر کی تعمیر ہوگی یہ اعلان سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ سلمٰی انصاری نے کیا۔

سابق نائب صدر حامد انصاری کی اہلیہ سلمٰی انصاری علی گڑھ میں اپنے مدرسہ چاچا نہرو میں مندر اور مسجد کی تعمیر کرانے جارہی ہیں۔  مندر کی تعمیر دو مہینے میں پوری ہو جائے گی۔ جس میں دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں بھی رکھی جائے گی۔

سلمی انصاری نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے فیصلے سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن اس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

تھانہ سول لائن علاقے کے شمشاد مارکیٹ میں مدرسہ میں سنیچر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلمی نے کہا کہ آج ماحول ٹھیک نہیں ہے، مدرسے سے لوگ خوش نہیں ہیں۔ مدرسے میں بچوں کے آنے سے آس پاس کے پانچ چھ اسکول بند ہوگئے ہیں، پہلے بھی بچوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ایک بار پانی کی ٹنکی میں زہر ملا دیا گیا تھا۔

مندر بنانےکو جائز ٹہرانے کے لئے انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے چار ہزار بچوں میں گیارہ سو ہندو ہیں۔ اٹھائیس بچے ہاسٹل میں رہتے ہیں ہاسٹل میں رہنے والے بچے پوجا کرنے باہر نکلے اور اگر ان کو کوئی اغوا کرکے لے جائے تو میں جواب نہیں دے پاؤں گی اس لیے مدرسے میں مسجد کے ساتھ مندر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سبھی بچے مدرسے میں محفوظ رہے اور سبھی مذہب کو جانے یہی میری کوشش ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ اس کا مقصد ایک دوسرے کے مذہب کے بارے میں بچوں کو جانکاری دینا ہے۔ مدرسے میں لمبے وقت سے بچوں کو رامائن کا ہندی ترجمہ کرکے پڑھایا جاتا رہا ہے اور ہندو بچے قرآن کی آیتیں سیکھ رہے ہیں۔ سلمی انصاری نے بتایا طلبا تہواروں کو مل کر مناتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا