:اور ہر طرح کے
القسام کی طرف سے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو ج ... جنگ بندی: حماس کی تجویز پر15 دنوں بعد اسرائیل کاجوا ... لینڈنگ کے دوران جرمنی کا مسافر بردار طیارہ حادثے ... روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں ... ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوا ... اکھلیش یادو کا طنز : بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر ن ... امت شاہ کے وہ آٹھ جھوٹ جن سے دک وجئے سنگھ نے پردہ ... اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ہی ...

ریاض:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں معاونت کرنے والے عرب اتحاد نے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ یہ طیارہ حوثیوں نے سعودی عرب کی سمت بھیجا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں کی جانب سے دہشت گردانہ مجرمانہ روش کے تحت ڈرون طیارے بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی معاندانہ کارروائیاں کرنا ہیں۔ یہ طیارے اپنے اہداف پورے نہیں کر سکے اور انہیں تباہ کر کے مار گرایا جا رہا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق سخت ترین جوابی منہ توڑ کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کی بحریہ کا کہنا تھا کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے بحر احمر کے جنوب میں ایک تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی دہشت گردانہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش ”بلیوفش“ ساخت کی دھماکا خیز مواد سے بھری کشتی کے ذریعے کی گئی۔ عرب اتحاد کی فورسز نے دوران نقل و حرکت اس کشتی کا پتہ چلا لیا اور اسے تباہ کر دیا۔ترکی المالکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی کارستانیوں نے یمن میں دہشت گرد تنظیموں کے وجود کو تقویت بخشی ہے۔ انہوں نے یمن میں داعش تنظیم کے سربراہ ابو اسامہ المہاجر کی گرفتاری کی کارروائی پر بھی روشنی ڈالی۔ المالکی نے واضح کیا کہ ایک گھر کی مسلسل نگرانی سے ثابت ہوا کہ اس میں داعش کا سربراہ اور تنظیم کے ارکان موجود ہیں۔ اس کے بعد شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کے ساتھ آپریشن کیا گیا جو حملے کے آغاز کے بعد صرف 10 منٹ جاری رہا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |