:اور ہر طرح کے
جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور میں اللجنۃ الثقافیہ کی ا ... غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیلی حکومت کے اندر اخت ... جنوبی افریقہ کی رفح میں اسرائیلی جارحیت روکنے کی ... عالمی عدالت رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دے: ... کرناٹک کے ان اضلاع میں ہوگی آج کڑک اور گرج کے سات ... غزہ: القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی سپلائی لائ ... بھٹکلی طلبہ کی گلف میں شاندار کامیابی ، محمد ایم ... عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کیا ...

طرابلس:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ایک مہاجر کیمپ پرفضائی حملہ کیا گیا ، جس میں 40 افراد ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق طرابلس کے ایک حراستی مہاجر کیمپ میں فضائی حملہ کیا گیا، جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ حملے میں 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے اس حملے کے لیے باغی رہنما خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق خلیفہ حفتر کی لیبین نیشنل آرمی نے اس پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق لیبین نیشنل آرمی نے حراستی مہاجر کیمپ کے قریب ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
مرنے والوں میں زیادہ تر ایتھوپیا، سوڈان اور صومالیہ کے مہاجر شامل ہیں۔
خلیفہ حفتر کی سربراہی والی لیبین نیشنل آرمی نے گزشتہ برس اپریل سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف شدید حملہ شروع کیا ہے۔
لیبین نیشنل آرمی نے مشرقی اور جنوبی لیبیا کے زیادہ تر حصے کو اپنے کنڑول میں کر لیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |