:اور ہر طرح کے
ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں : ... بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ... مودی تیسری بار اقتدار میں آئے تو 6 ماہ میں پاک مقبو ... بھٹکل : ایگری کلچراراضی کا آدھار کارڈ سے لنک ، کی ... الیکشن کمیشن جی ! اب تو جاگ جاؤ ,16سالہ لڑکے کی ۸ مر ... ٹرن آؤٹ ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں تاخیر کیوں؟ : سپریم کو ... اب ایک اور قدیم مسجد پر ہندووں کا دعوی ، ۲۲ مئی کو ...

جوہری معاہدے پردستخط کر نیوالے یورپی ملکوں نے ایران کو کچھ نہیں دیا،ایران یورینیم کی افزدوگی کی مجاز حد سے تجاوز کرنے پر مجبور ہے،ایرانی مندوب
ویانا:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ویانا میں یورپی ملکوں کیساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد تہران 'یورینیم'کی افزودگی کی مجاز مقدار میں اضافہ کردے گا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اگر ایران امریکی پابندیوں کے خلاف یورپی یونین سے اپنے مطالبات منوانے میں ناکام رہتا ہے تو تہران کے پاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتیہوئے یورینیم کی افزدوگی بڑھانے کیسوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ایرانی مندوب نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سنہ 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے پردستخط کرنے والے یورپی ملکوں نے ایران کو کچھ نہیں دیا۔ ایران یورینیم کی افزدوگی کی مجاز حد سے تجاوز کرنے پر مجبور ہے۔ ویانا اجلاس میں ایران کے منصفانہ مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ہیں۔ اس لیے ایران یورینیم کی افزدوگی کی مقدار 300 کلو گرام سے بڑھانے پرمجبور ہے۔ ہفتے کو 7 یورپی ملکوں آسٹریا، بیلجیم، فن لینڈ، ہالینڈ، سلوینیا، اسپین اور سویڈن نے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ ان ملکوں نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتیکو برقرار رکھنے اور اس کی تمام شرائط پر عمل درآمد پر زور دیا۔یورپی ممالک نے اعتراف کیا کہ ایران کیساتھ طے پائے معاہدیکے معاشی پہلوؤں عمل درآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔ یورپی ملکوں کا کہناہے کہ وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ یورپی یونین خارجہ امور کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ آئینی حدود میں تجارت کے لییاقدامات کرے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |