:اور ہر طرح کے
دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزی ... اب وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ کیا کہہ دیا ... زیادہ نمک آپ کے لئے خطرناک ، نمک کی مقدار کم کرنے ... احمد آباد ائیرپورٹ سے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ... چھتیس گڑھ میں دردناک سڑک حادثہ، 19 مزدوروں کی موت ... ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں : ... بریکنگ نیوز : ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر تباہ ، وزیر ... بھٹکل : حنیف آباد کراس کے بعد اب جامعہ آباد روڈ پ ...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست قبول کر لی
لندن:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)ورلڈ کپ میں پاک ٹیم کیساتھ کم سیکیورٹی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)سے شکایت کرتے ہوئے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔افغانستان کیخلاف میچ کے بعد کچھ افغان شائقین کے غصیلے انداز میں میدان میں آنے پر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی خوف کا شکار ہوگئے تھے‘جس پر سیکیورٹی حکام نے صورتحال کو سنبھالا اور عماد وسیم کے ساتھ وہاب ریاض کو بحفاظت ڈریسنگ پہنچایا۔میدان کے اندر اور باہر پاکستان اور افغانستان کے تماشائیوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے پر پاکستانی ٹیم بھی خوفزدہ ہوگئی تھی اس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں ہی موجود رہے اضافی سیکیورٹی آنے پر کھلاڑیوں کو باحفاظت بس تک پہنچایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی آفیسر نے تمام تر صورتحال سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کو آگاہ کیا‘جس پر آدھے گھنٹے کی میٹنگ ہوئی، بعدازاں آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کیا کہ پاکستانی ٹیم کیساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق میچ سے قبل بھی تماشائیوں کے درمیان تلخ جملوں کیساتھ ساتھ مار پٹائی کے واقعات سامنے آئے۔ میچ کے دوران صورتحال انتہائی کشیدہ رہی‘جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز کیساتھ ساتھ کھلاڑی بھی پریشان دکھائی دیے۔اس خطرناک صورتحال پر سیکیورٹی حکام نے 12افغانی تماشائیوں کو حراست میں بھی لیا اور انہیں میدان سے نکالا۔ افغانی تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کیساتھ بھی بدسلوکی کی‘جس کی رپورٹ پولیس کو کر دی گئی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |