:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

غزہ :29جون2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کے اسرائیلی ریاست سے تعلقات کی حمایت میں جاری کردہ بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے کر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ نے پوری مسلم امہ کے دشمن اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی حمایت کر کے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ فلسطینیوں کے قاتل اور مسلم امہ کے دشمن کے ساتھ دوستی کی حمایت کا کوئی جواز نہیں۔
خیال رہے کہ بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنا امن کے لیے ضروری ہے، امت کے اصل دشمن اسرائیل کے ساتھ نہیں۔
حماس نے ان کے اس بیان کو غیرذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی قراردیتےہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ کا بیان فلسطینی اور فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کرنے والوں کے لیے حیران کن ہے۔ انہوں نے عرب ممالک کے اصولی موقف، عرب اقدار اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے مطالبات سے انحراف کیا ہے۔
حماس نے بحرینی حکومت پر زور دیا کہ وہ غیرذمہ دارانہ بیان واپس لے۔ جماعت کی طرف سے بحرینی عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |