:اور ہر طرح کے
لوک سبھا انتخابات : اترکنڑا میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے ... کرناٹک : اتراکنڑا ، شیموگہ ، اڈپی ، چکمگلور میں گر ... افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی ... اجمیر کی ایک اور تاریخی مسجد نشانہ پر ... ممبئی ہورڈنگ حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہو گئی، 74 افر ... غزہ کے متعلق امریکا کے اس بیان کو مضحکہ خیز کیوں ک ... گوتم نولکھا کو آخر کار ملی ضمانت ... مدھیہ پردیش حکومت ظلم کرنے کے لیے اتنا بے قرار کی ...

تہران:25جون2019(فکروخبر/ذرائع) ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید امریکی جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا یہ بات اچھی طرح جانتا بھی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سربراہ ایرانی بحریہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے پر ایران امریکا کے مزید جاسوس طیارے اور ڈرون مار گرائے گا۔ ایران دوبارہ بھی ایسا ردعمل دے سکتا ہے اور دشمن یہ بات جانتا ہے۔
ایران نے چار روز قبل آبنائے ہرمز میں امریکا کا بغیر پائلٹ والا ڈرون مار گرایا تھا جس کی مالیت 10 کروڑ ڈالر تھی، ایران کا کہنا تھا کہ ڈرون ایرانی سرحد میں داخل ہوا تھا تاہم امریکا نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈرون عالمی گزر گاہ پر محو پرواز تھا اور یہ کسی ملک کی سرحد نہیں تھی۔
ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرائے جانے پر صدر ٹرمپ نے اپنی مسلح افواج کو تہران پر فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوی طیارے کو تنبیہ کے بعد جانے کی اجازت دینے کو سراہتے ہوئے فوجی کارروائی کا حکم واپس لے لیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |