:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے دو ڈرون یمن میں مار گرائے
ریاض:22جون2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کر کے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کے لیے اڑائے گئے دو ڈرون طیاروں مار گرائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تباہی سے بچا لیا گیا۔ عرب اتحادی فوج نے دونوں ڈرون یمن کی فضا میں تباہ کر دیے۔ یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی شام رات نو بج کر 28 اور 56 منٹ پر دو مسلح ڈرون طیارے سعودی عرب کی طرف اڑائے۔ عرب اتحادی فوج نے ان طیاروں کی نشاندہی کے بعد انہیں صنعا کے قریب یمن کی فضائی حدود کے اندر تباہ کر دیا۔کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔قبل ازیں عرب اتحادی فوج نے شمالی الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف وسیع پیمانے پر فضائی حملے کیے تھے جن میں باغیوں کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |