:اور ہر طرح کے
کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ...

قاہرہ:17جون2019(فکروخبر/ذرائع) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی 67 سال کی عمر میں کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے، ان پر قطر کے لیے جاسوسی کا الزام تھا، سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں تھے۔
عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے تھے، محمد مرسی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔
محمد مرسی جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے مصر کے پہلے صدر تھے جنہیں فوجی بغاوت کے نتیجے میں معزول کرکے جیل میں ڈال دیا گیاتھا۔ مصر کے سابق صدر محمد مرسی اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما تھے۔
خیال رہے کہ مصر پر ہمیشہ سے ڈکٹیٹرز کی حکومت ہی رہی ہے لیکن محمد مرسی پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے۔
2011 میں عرب بہارآئی تو اس وقت کے صدر حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا جس کے بعد محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے۔
وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن ایک سال بعد 2013 میں ایک اور فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کے اقتدار کا خاتمہ کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا جبکہ ان کی جماعت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
گزشتہ سال فوجی عدالت نے معزول صدر کے بیٹے اسامہ کو دس سال قید اور فوٹو جرنلسٹ محمد ابو زید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔یاد رہے کہ 2013 میں محمد مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |