:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

بنگلور :16جون2019(فکروخبر/پریس ریلیز) آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی رہنمائی اور اُن کی مدد کے لئے اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔جن لوگوں نے اپنی چھوٹی چھوٹی سرمایہ کاری اس کمپنی میں کی تھی اور اب وہ کنگال ہوچکے ہیں، اے پی سی آر ایسے تمام لوگوں کی قانونی مدد کرنے تیار ہے، متاثرین کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے اپنے ضلع میں موجود اے پی سی آر دفتر سے رابطہ کریں۔ اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کرناٹکا کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے دی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ کرناٹک کے تقریبا تمام اضلاع میں اے پی سی آر کی شاخیں قائم ہیں اور ہر ضلع میں اے پی سی آر کی ٹیمیں نہایت متحرک ہوکر کام کررہی ہیں، آئی ایم اے سے دھوکہ کھانے والے افراد اور خاندان اپنے اپنے ضلع میں قائم اے پی سی آر کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کرکے قانونی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
بنگلور کے عوام اے پی سی آر بنگلور دفتر سے فون نمبر 080-23435669 پر رابطہ کرسکتے ہیں اسی طرح میسور کے عوام ایڈوکیٹ ناگے گوڈا سے موبائل نمبر 9449086675، مینگلور کے عوام ایڈوکیٹ سرفراز سے موبائل نمبر 9686935119 سے، بلاری کے عوام ایڈوکیٹ یوسف سے موبائل نمبر 9449757786، کلبرگی کے عوام ایڈوکیٹ قادر سے موبائل نمبر 9343508783 اور بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے عوام قمر الدین سے موبائل نمبر 9148529567 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا میں آئی ایم اے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں، خاص کر مڈل کلاس اور نچلے طبقہ کے خاندان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ حکومت کرناٹکا کی طرف سے اس تعلق سے چھان بین کے لئے ایک گیارہ ممبر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) قائم کی گئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ متاثرین اگر اے پی سی آر کرناٹکا سے رابطہ کرتے ہیں تو تمام متاثرین کو قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے اے پی سی آر (کرناٹک) سے فون نمبر 23435669 080- پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |