English   /   Kannada   /   Nawayathi

کونکن ریلوے کا مانسون ریلوے نظام کیا گیا جاری۔اہم ٹرینوں کے اوقات میں کی گئی ہے تبدیلی 

share with us

منگلورو 12/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  کونکن ریلوے نے مانسون کا اپنا ریلوے نظام جاری کردیا ہے جس کے مطابق بعض اہم ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگلور سینٹرل سے ممبئی کرلا کے درمیان چلنے والی مستی گندھا ایکسپریس ٹرین 12620منگلور سے اب د وپہر 12.50  منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 6.35کو کرلا پہنچے گی۔ 
منگلور جنکشن سے ممبئی سی ایس ٹی ایم کے درمیان چلنے والے والی سی ایس ٹی ایم سوپر فاسٹ ٹرین 12134منگلور سے شام 4.45منٹ پر روانہ ہوگی اور دوسرے روز صبح 10.33پر سی ایس ٹی ایم پہنچے گی۔ 
منگلا لکشادیپ ایکسپریس 12617شہر سے شام 7.15کو نکلے گی، اسی طرح تری وندنا پورم سے لکمانیا تلک جانے والی ٹرین منگلورو جنکشن سے رات 11.20 پر نکلے گی۔ 
منگلور سے مڈگاؤں کے درمیان چلنے والی پیسنجر ٹرین صبح 5.40منٹ پر نکلے گی اور دوپہر 1.30بجے مڈگاؤں پہنچے گی۔ واپسی میں دوپہر 2بجے مڈگاؤں سے روانہ ہوگی اور رات 10بجے منگلورو پہنچے گی۔
 منگلورو سے مڈگاؤں کے درمیان چلنے والی انٹر سٹی ایکسپریس 22636شہر سے صبح 8.15بجے روانہ ہوگی اور دوپہر 3.35کو مڈگاؤں پہنچے گی۔ واپسی میں یہی ٹرین 22635  مڈگاؤں سے شام چار بجے روانہ ہوگی اور رات 11بجے منگلورو پہنچے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا