:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

واشنگٹن:10جون2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی فوج کے مرکزی کمانڈر فرینک میکنزی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے نے ایران کو تیل بردار جہازوں پر حملے کرنے سے باز رکھا ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اخباری انٹرویو میں امریکی فوج کے کمانڈر فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز “ابراہم لنکن” کی مشرق وسطیٰ کے بحری حدود میں موجودگی سے ایران کو تیل بردار جہازوں پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے۔
فرینک میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ اگر 70 فائٹر طیاروں پر مشتمل امریکی بحری بیڑہ موجود نہیں ہوتا اور امریکا حالیہ دنوں میں اپنے عسکری وجود کو مضبوط نہ بناتا تو ایران کب کا مشرق وسطیٰ میں امریکی فورسز یا تجارتی جہازوں پر حملہ کرچکا ہوتا جیسا اس نے پہلے کیا۔
کمانڈر میکنزی نے اپنی حکومت کے بیانیے کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تہران بحری جہازوں یا عراق میں امریکی فورسز پر حملے کی تیاری کر رہا تھا تاہم خلیج میں طیارہ بردار جہاز کی موجودگی نے ایران کو ان منصوبوں پر عمل درآمد سے باز رہنے پر مجبور کر دیا۔
واضح رہے کہ 12 مئی کو خلیج عمان میں 4 تیل بردار بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سے 2 سعودی جہاز تھے جو امریکا کو تیل سپلائی کرنے پر مامور تھے، حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کرکے تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے امریکی بحری بیڑے کو تعینات کردیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |