:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

واشنگٹں:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)دورہ جاپان کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ شاہی محل میں شہنشاہ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی اور اسے اپنے لیے باعث افتخار قرار دیا ۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعے پر جاپان کی ثالثی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ٹرمپ کے بقول وہ جانتے ہیں کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے ایرانی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ان دنوں چار روزہ سرکاری دورے پر جاپان میں موجود ہیں۔دورے کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم ایران کے موضوع پر ان سے بات کر چکے ہیں۔
صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ایران بات چیت پر تیار ہو گا تو ہمیں بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ نے آج جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
دورہ جاپان کے دوران امریکہ اور جاپان کے رہنماوں نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جاپان کے ساتھ برابری کی سطح پر اگست تک متفقہ تجارتی معاہدے طے پا جائے گا۔
دورہ جاپان کے دوران امریکی صدر نے شمالی کوریا کے ساتھ معاملات پر بھی جاپانی وزیر اعظم سے مشاورت کی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |