:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

کولمبو:26مئی2019(فکروخبر/ذرائع) ایسٹر کے دھماکوں میں ملوث سری لنکا فوج نے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے، ان حملوں میں 258 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ دھماکے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اس کے مضافات میں قائم 3 مسیحی عبادت گاہوں اور متعدد ہوٹلز میں کئے گئے تھے، جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی جبکہ کشیدہ صورحال کے دوران مسلمانوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ ’’کولمبو کے مضافات میں 3 علاقوں کو گھیرے میں لے کر ان میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے‘‘۔
اس کے علاوہ ایسا ہی ایک آپریشن کولمبو کے قریب ملک کے شمال مغربی صوبے میں بھی جاری ہے جہاں گذشتہ ماہ مسلمانوں کی املاک، دکانوں اور مسجد، پر ہونے والے حملوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے دھماکوں کے بعد ملک کی سیکورٹی فورسز نے مسلمان اقلیت والے جزیرے سے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
بعد ازاں سری لنکا کے آزادی کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی ایس ایل) نے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ دھماکوں کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے صورت حال میں مسلمانوں پر حملے رکوانے میں ناکام رہے۔ ایچ آر سی ایس ایل نے قائم مقام پولیس چیف چاندانا وکرمارتنے کو تحریر کیے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ’ ’21 اپریل کے واقعات کے بعد مسلمان برادری کو تشدد سے بچانے کے لیے بظاہر اقدامات نہیں کیے گئے‘‘
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |