:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

واشنگٹن:18مئی2019(فکروخبر/ذرائع) ایران کی جانب سے جوہری ڈیل کی شرائط سے دست برداری کے بعد امریکا نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کو سنجیدہ لیا جائے بصورت دیگر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد کردہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کو سنجیدہ لیا جائے گا اور ایسی کسی بھی پیش رفت کا موثر جواب دیا جائے گا، جو ان کی خلاف ورزیوں کا موجب ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے باوجود چینی بندرگاہ پر ایرانی آئل ٹینکر کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایک تیل بردار جہاز ایک لاکھ تیس ہزار ٹن ایرانی تیل لے کر چینی شہر زاؤشان پہنچا تھا۔
دوسری جانب ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کے پارلیمانی افیئرز کے ڈپٹی محمد صالح جوکار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد صالح نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ ایران اپنے دشمن امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور امریکہ ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی بھی ہمت نہیں کرے گا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |