:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

نئی دہلی:13مئی 2019(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کارکن پرینکا شرما نے سوشل میڈیا پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی میم والی تصویریں شیئر کی تھیں ۔ اس کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا ۔ اب شرما نے ریاستی سرکار کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
ممتا بنرجی کی ایک بدلی ہوئی تصویر (میم )سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے پرینکا شرما کو سنیچر کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ان کو 14 دنوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ ریاستی پولیس کے اس قدم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ بتایا گیا۔
بار اینڈ بنچ کی ایک خبر کے مطابق، بی جے پی کارکن کی پیروی کرنے والے سینئر وکیل نیرج کشن کول نے اس معاملے کا تذکرہ جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھنہ کی تعطیل کے دوران لگنے والی بنچ کے سامنے فوری طور پر شنوائی کے لیے کیا۔
کول نے دعویٰ کیا کہ ریاستی پولیس کے ذریعے وکیلوں پر شدید حملے کے بعد 25 اپریل سے مغربی بنگال میں قانونی کارروائی کو پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کی وجہ سے ان کے پاس ریاست میں کسی بھی قانونی کارروائی کا کوئی سہارا نہیں ہےاور اس لیے انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت اس معاملے کی شنوائی 14 مئی کو کرے گی ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |