English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا میں حملے کے اقدام کی مذمت، جمہورتیوں میں بیلٹ بکس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے: صدر ایردوان

share with us

انقرہ:یکم مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا میں حکومت پر حملے کے اقدام سے متعلق جاری کردہ بیان میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ" جمہورتیوں میں بیلٹ بکس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے"۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر پیج سے وینزویلا میں حکومت پر حملے کے اقدام سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا  کے لئے ایک پوسٹ ماڈرن کالونی گورنر متعین کرنے کی کوشش میں مصروف  افراد کو جان لینا چاہیے کہ اس بات کا فیصلہ کہ کسی ملک کا نظام  کیسے چلایا جائے صرف اور صرف جمہوری انتخابات سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارشل لاوں کے خلاف جدوجہد کرنے  اور ان کے پیدا کردہ منفی اثرات  کا سامنا کرنے والے ملک کی حیثیت سے ہم وینزویلا میں حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ مغربی دنیا سے باہر کے ممالک  کو اور ان کی سیاست کو کنٹرول کرنے کے لئے جھڑپوں اور مارشل لاء کا سہارا لینا سرد جنگ کے سالوں میں استعمال کی جانے والی ایک بیمار حکمت عملی ہے۔ جنوبی امریکہ اس بیماری حکمت عملی سے بہت نقصان اٹھا چکا ہے اور اب دوبارہ سے اس حکمت عملی کے اطلاق کا ہم وینزویلا کے حالات سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ اس مسئلے کو جمہوری بنیادوں پر حل کیا جائے  اور علاقہ اور وینزویلا کے عوام کا امن و سکون جلد از جلد بحال ہو جائے۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی موضوع سے متعلق ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا میں آئینی نظم و ضبط کے خلاف بعض اقدامات پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم غیر آئینی اقدامات سے آئینی حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش کے خلاف اور ملکی مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا