:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

بیگوسرائے :25اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی صدر امیت شاہ کے سامنے اسٹیج سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو اس ملک میں وندے ماترم گانا ہو گا
بہار کی بیگوسرائے سیٹ سے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ کے سامنے اسٹیج سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو بھارت ماتا کی جے کہنا ہو گا۔
گری راج سنگھ نے کہا کہ آر جے ڈی کے امیدوار دربھنگہ میں کہتے ہیں کہ میں وندے ماترم نہیں بولوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیگوسرائے میں بھی کچھ لوگ آ کر بڑے بھائی کا کرتا اور چھوٹے بھائی کا پائجامہ پہن کر دورے کر رہے ہیں۔ لیکن میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ جو وندے ماترم نہیں گا سکتا ، جو ہندوستان کی سرزمین کو سلام نہیں کر سکتا وہ اس بات کو یاد رکھیں کہ گری راج کے نانا۔ دادا سمریا گھاٹ میں گنگا ندی کے کنارے مرے، اسی زمین پر کوئی قبر نہیں بنایا لیکن تمہیں تو تین ہاتھ جگہ چاہئے۔ تم ایسا نہیں کر پاؤ گے تو ملک تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ بہار میں دربھنگہ سے آر جے ڈی امیدوار عبدالباری صدیقی نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے حامیوں کو وندے ماترم بولنے میں پریشانی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |