:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں 73 فیصد پولنگ ، ضلع اتراکنڑا میں پولنگ کا ... کرناٹک : ایک ہی خاندان کے 96 افراد نےڈالے ووٹ ... لوک سبھا انتخابات 2024: تیسرے مرحلے میں 61 فیصد پولنگ ... ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے ساتھ ہو سکتا ہے کھیلا ... یوپی میں مسلم رئے دہنگان کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا ... حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی ... مولوی اسماعیل برماور ندویؒ کی وفات پر تعزیتی اجلا ... بھٹکل تعلقہ میں 248 پولنگ بوتھ : تمام تیاریاں مکمل ...

نئی دہلی :25اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)زیر اعظم مودی کے فلمی اداکار اکشے کمار کو دئے گئے انٹرویو پر کانگریس نے زبردست طنز کیا ہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ سے حملہ بولا تو وہیں دوسرے طرف کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے روڈ شو میں طنز کیا۔ ادھر کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس کر کے مودی کو ایک ناکام اداکار قرار دیا۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک شخص نریندر مودی کو کے کر ایک دلچسپ تک بندی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں شخص کہہ رہا ہے، ’’مزدور کو کسان سے لڑا دو، ماں باپ کو سنتان سے لڑا دو، افسر کو جوان سے لڑا دو، بھارت کو پاکستان سے لڑا دو، شمسان کو قبرستان سے لڑا دو۔ یہ جو دُش پرچار (منفی تشہیر) اور جھوٹ بولنے کی بیماری ہے، یہ مودی نہیں مداری ہے۔‘‘
وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے فتح پور میں روڈ شو کے دوران مودی کے انٹرویو پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے۔ وہ اداکاروں کی طرح خوش کرنے والے سوال نہیں پوچھتے۔‘‘
علاوہ ازیں، کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا، ’’ایسا لگتا ہے کہ ’ناکام رہنما‘ اب سیاسی دنیا سے فلمی دنیا کا رُخ کرنے والے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 23 مئی کو یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام نے انہیں خارج کر دیا ہے اس لئے وہ بالی ووڈ میں ایک متبادل روزگار کی تلاش میں ہیں۔
رندیپ سرجے والا نے یہ دعوی کیا کہ انٹرویو میں ایک ’ناکام رہنما‘ نے اکشے کمار سے بہتر اداکار بننے کوششکی لیکن وہاں بھی ناکام رہے۔ سرجے والا نے کہا، ’’اکشے کمار ایک عظیم اداکار ہیں اور ہم انہیں پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک کامیاب اداکار ہیں۔ ایک ناکام سیاستداں، جنہوں نے ہندوستانی معیشت کو کمزور کر دیا، جو روزگار پیدا کرنے کے محاذ پر ناکام رہے، جنہوں نے ہندوستان کے کسانوں اور غریبوں کی زندگی کو نرک بنا دیا۔ وہ ناکام سیاستداں اب اکشے کمار سے بہتر اداکار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اکشے کمار سے بہتر اداکار کیسے بن پائیں گے؟‘‘
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |