:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

صنعائ:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق سرکاری افواج نے مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلع التحیتا میں حوثی ملیشیا کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔باغی حوثیوں نے تین اطراف سے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر توپ خانوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملے کی کوشش کی تاہم فوج نے انہیں فوری طور پر واپس پلٹ جانے پر مجبور کر دیا۔جھڑپوں میں حوثیوں کے کئی ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں ان کی عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ باغیوں نے حیس اور دیگر علاقوں میں رہائشی مقامات پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس سے قبل حوثی ملیشیا کے ایک رہ نما محمد علی الحوثی نے الحدیدہ کے ساحل کے مقابل سمندر میں تیرتے ہوئے تیل کے ایک بڑے ٹینک کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔بحر احمر میں موجود مذکورہ ٹینک میں دس لاکھ کے قریب خام تیل موجود ہے۔محمد علی الحوثی نے اپنی ٹویٹ میں دعوی کیا کہ اس ٹینک میں موجود تیل رِسنا شروع ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حوثیوں نے اس دھمکی پر عمل درامد کیا تو اس کے نتیجے میں آبی حیوانات و نباتات پر پڑنے والے اثرات کئی سال تک رہیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |