:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

غزہ:22اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے سربراہ قوم کو حماس کے خلاف اکسا رہے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر عباس اسرائیل سے مذاکرات کی بحالی کے لیے حماس اور دیگر مزاحمتی قوتوں ہرغصہ نکال رہے ہیں۔ ان کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ وہ سیاسی شراکت کے اصول کے تحت قومی اتحاد کے لیے کوشاں ہیں۔ عملی طور پر صدر عباس اور ان کی جماعت قوم میں تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے دوران صدر عباس کا حماس کے خلاف موقف جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ تھا اور انہوں نے قوم کو حماس کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا غزہ میں 100 ملین ڈالر ماہانہ خرچ کرنے کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ سے ماہانہ 100 ملین ڈالر کی رقم ٹیکسوں کی شکل میں جمع کرتی ہے۔حماس کے ترجمان نے قاہرہ میں ہونے والے عرب لیگ سربراہ اجلاس کے دوران قضیہ فلسطین کے حوالے سے جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کو سراہا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز قاہرہ میں عرب وزرا خارجہ کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ عرب ممالک ایسا کوئی عالمی فارمولہ قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادایت کی نفی کی گئی ہو۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |