:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

سری نگر:18اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بھوپال پارلیمانی حلقے کے لئے ٹکٹ دینے پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکہ کیس کی ملزم رہی ہیں۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی نے پارلیمانی نشست کے لئے امیدوار کھڑا کر کے قانون کا مذاق اڑایا ہے۔ ایک ایسا شخص جس پر دہشت گردی کا الزام عائد ہے اورجو صحت بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہے جبکہ بظاہر وہ الیکشن لڑنے کے لئے صحتمند ہے'۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'جن لوگوں کی آپ مذمت کرتی ہو وہ اُس وقت بھی ایسے ہی تھے جب آپ کا ان کے ساتھ اتحاد تھا لیکن اقتدار کی لالچ نے آپ کو اندھا کردیا تھا'۔
قابل ذکر ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں ملزم رہی ہیں اور بی جے پی میں شامل ہوئی ہیں۔ بی جے پی نے پرگیہ کو مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ دیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |