:اور ہر طرح کے
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ... بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کانگریس سے ایک سال ک ... ووٹنگ کا ڈیٹا 11 دن بعد آنے پر کپل سبل کا الیکشن کم ... مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضا ...

مدھیہ پردیش:17اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان سے متاثرلوگوں کو ہرممکن امداد مہیا کرانے کے فیصلے پرہدف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جس کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کے ذریعہ وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی بارش اور طوفان سے لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم کی دلی ہمدردی صرف گجرات کے لوگوں تک ہی محدود ہے۔
مودی نے آج صبح اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گجرات میں بے موسم بارش اور طوفان سے لوگوں کی جان و مال کی نقصان سے وہ پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم کی مار جھیلنے والے لوگوں کی ہر ممکن مدد پہنچائی جارہی ہے۔
اس کے کچھ دیر بعد مدھ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے وزیراعظم ہیں نہ کہ گجرات کے۔مدھیہ پردیش میں بھی بے موسم بارش، طوفان اور بجلی گرنے سے 10 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے لیکن آپ کی دلی ہمدردی صرف گجرات تک ہی محدودکیوں ہے۔
انہوں نے مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یقینا آپ کی پارٹی کی حکومت یہاں نہیں ہے لیکن لوگ یہاں بھی بستے ہیں۔مدھیہ پردیش میں زبردست بارشوں، حادثات اور بجلی گرنے سے کم سے کم دس لوگوں کی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |