:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

کولار:13اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)آج کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک میں آج تین ریلیاں کی،اپنے خطاب میں کانگریس صدر نے وزیرا عظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ بار بار جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی قیادت والی حکومت کی تمام خامیوں کو جڑ سے ختم کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے لیے زراعت پر الگ سے بجٹ پیش کیا جائے گا۔
کولار میں انتخابی مہم کے تحت ’پریورتن یاترا‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلا کام 2019۔20 کے لیے مرکزی بجٹ کے ساتھ زراعت پر الگ سے بجٹ پیش کرنا ہوگا۔ اس بجٹ میں کاشت کاری کرنے والوں کے لیے کئی سہولتیں اور فائدے شامل ہوں گے۔ اس میں زرعی پیداوار پر کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ اور کسانوں کے لیے قرض منصوبوں میں توسیعی پروگرام شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور نئے گوداموں کے قیام کے لیے الگ سے روڈمیپ بھی تیار کیا جائے گا‘۔
راہل گاندھی نے کہا کہ زرعی بجٹ تمام مالی سال کے دوران پیش کیا جائے گا اور بانچ برس کے دوران اس سے کسانوں کے رہن سہن میں بنیادی تبدیلی ہوگی۔ انہوں کہا، ’مودی حکومت کے دوراقتدار میں کسان جس طرح سے ’نفسیاتی خوف‘ کے ماحول میں جی رہے ہیں، ان سے ہم انھیں ’آزاد‘ کرائیں گے۔کانگریس صدر نے پی ایم مودی کے ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے محض کچھ صنعت کاروں انل امبانی، میہول چوکسی، نیرو مودی اور دیگر کی جیبیں بھری ہیں۔ انہوں نے کہا، ’مودی کا نام دہشت کے مترادف بن چکا ہے۔ مجھے پتہ نہیں کہ آئندہ اور کتنے نام سامنے آئیں گے۔ میں نریندر مودی کی حامی لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ وہ محض بات بنانے اور جھوٹ بولنے میں آگے رہے اور کبھی تیزی سے بڑھتی بے روزگاری پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہر سال لاکھوں نوجوان بے روزگاروں کی فہرست میں درج ہو رہے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |