English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام انتخابات جمہوریت اور آمریت میں راست مقابلہ : ملیکارجن کھرگے

share with us

 

بیدر:13اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)لوک سبھا کے یہ انتخابات ، عام نوعیت کے انتخابات نہیں ہیں بلکہ یہ جمہوریت اور آنے والی آمریت کے درمیان جنگ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر ہندوستانی عوام نے جمہوریت اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو ووٹ دیا تو انھیں آمریت کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ سیکولرازم، جمہوریت اور ہندوستان کے دستور کو بچالیا گیا تو بی جے پی کے ناپاک آمرانہ عزائم خاک میں مل جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر کانگریس رہنما ملیکارجن کھرگے رکن پارلیمان گلبرگہ نے کیا۔ وہ گذشتہ رات چاند بی بی ، بی ایڈکالج میں منعقدہ اقلیتی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کا سب سے ناکام اور دروغ گو وزیر اعظم قرار دیا اور کہاکہ اپنی حکومت کی ایک کامیابی مود ی نہیں گنا سکتے ۔ ایک وعدہ انھوں نے ایفا نہیں کیا ان کی پوری پانچ سالہ معیاد اپنے گھوٹالوں کی پردہ پوشی کرنے اور کانگریس کو بلاوجہ برا بھلا کہنے میں گذر گئی ۔ انھوں نے کبھی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ان کا سامنا نہیں کیا۔ ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ مودی کانگریس کی 55سالہ ترقیاتی جدوجہد کو کم نظری سے دیکھتے ہی اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک نے جو کچھ ترقی کی ہے وہ ان کے پانچ سالہ دورِ حکومت کا صلہ ہے، اس سے بڑا جھوٹ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ مودی ہندوستانی فوج کواپنی ذاتی فوج سمجھتے ہیں ، اسکے حملے کو اپناحملہ قرار دیتے ہیں، یہ ہندوستانی فوج کی توہین ہے ۔ عام انتخابات میں ان جھوٹوں کو سبق سکھانے کا بہتر موقع دیا ہے ، انھیں اقتدار سے بے دخل کرکے ملک کے دستور اور جمہوریت کو بچایئے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا