:اور ہر طرح کے
شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ...

باغات اور مناظر قدرت کو قرآن پاک میں بیان کردہ واقعات کے تناظر میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے
دبئی :10اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)دبئی میں 'قرآن کریم پارک' کے نام سے ایک منفرد تفریح گاہ قائم کی گئی ہے جس میں باغات اور مناظر قدرت کو قرآن پاک میں بیان کردہ واقعات کے تناظر میں منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مخصوص دینی ماحول میں تیار کردہ القرآن پارک کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔القرآن پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'القرآن پارک' کی اوپننگ کے بعد پہلے ہفتے میں ایک ہزار سے زائد افراد نے پارک کی سیر کی۔ یہ پارک متحدہ عرب امارات میں دینی سیاحتی شعبے کی طر ف سے تیا رکیا گیا ہے۔جامع الشیخ زاید الکبیر نے اسے زائرین کے لیے ایک غیرمعمولی اہمیت کا حامل مقام قرار دیا ہے۔زائرین کی اسلام اورقرآن کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے قرآن میں بیان کردہ واقعات کو 12 مختلف مجسم باغات میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ 'غارمعجزات' اور بحر الاحمر کو چیرنے کے حضرت موسی علیہ السلام کے واقعے کو تمثیلی اندازمیں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ القرآن پارک میں انجیر،زیتون، انگور اور انار کے پودوں کے 64 ہیکٹر پرپھیلے باغات لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پھلوں کے قرآن وسنت میں بیان کردہ طبی اور سائنسی فواید کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔القرآن پارک کی سیر کرنے والے ایک سیاح عمر الکاب نے کہا کہ اس پارک کو ایک بار دیکھنے والا اپنے اندر تروتازگی محسوس کرتا ہے۔ غار معجزات،، شیشے کے گھر اور قرآن میں بیان کردہ پودوں کے باغات اپنی خوبصورتی اور دلفریبی میں اپنی مثال آپ ہیں۔غار معجزات میں انبیا کرام کے معجزات اور قرآن میں بیان کردہ معجزات کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے دکھایاگیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |