English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر مسئلہ پربولتے ہوئے پھسلی فاروق عبد اللہ کی زبان ، مودی جی کا ہٹلر سے کیا موازنہ

share with us

سری نگر:04اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ' کشمیر میں تب تک امن قائم نہیں ہوگا جب تک ریاست کی 1953 کی پوزیشن بحال نہیں ہوگی'۔نیشنل کانفرنس نے بدھ کو وسطی ضلع کے بڈگام کے بیروہ علاقے میں سرینگر پارلیمانی حلقے سے پہلی انتخابی ریلی کا آغاز کیا، اس ریلی میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے

اس ریلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ ,ناصر اسلم وانی، علی محمد ساگر، سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔نیشنل کانفرنس کے صدر اور ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں این سی کے امیدوار فاروق عبداللہ نے کہا کہ ' کشمیر میں تب تک امن قائم نہیں ہوگا جب تک ریاست کی 1953 کی پوزیشن بحال نہیں ہوگی'۔

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے حریف سجاد لون کا کہنا تھا کہ' نیشنل کانفرنس نے ہی ریاست کی سنہ 1953 پوزیشن کا سودا کیا ہے'۔یاد رہے کہ سنہ1953 جموں کشمیر ایک خود مختار ریاست تھی۔

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ 'بھارت ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرتا ہے- اگر بھارت نے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہوتا تو ہم جن حالات سے جھوج رہے ہیں وہ حالات پیدا نہیں ہوتے'ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا:' کانگریس کے دور اقتدار میں مزاکراتکاروں نے کشمیر کے مسئلے پر جو رپورٹس پیش کیے ہیں پہلے ان پر عمل آوری کی جائے'۔
خیال رہے کہ کانگریس نے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے 3 مزاکرات کاروں کی خدمات حاصل کرنے کی بات کہی ہے۔
فاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا اور یہاں کی عوام کو ان کاحق دینا ہوگا۔انہوں نے مودی کو ہٹلر کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہٹلر نے جس طرح جھوٹ بول کر جرمنی اور یورپ کو تباہ کیا اور پھر خودکشی کرلی، اس طرح کہیں مودی کو بھی خودکشی نہ کرنی پڑے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا