English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھانا پکانا گاڑی چلانا ہوا مہنگا ، سی این جی پی کی قیمتوں میں اضافہ

share with us

نئی دہلی:04اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی اور این سی آر کے باشندوں کو مہنگائی کی ایک اور مار جھیلنی پڑے گی، کیونکہ نئے مالی سال کے شروع ہوتے ہی سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو حکومت ہند نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ گھریلو قدرتی گیس کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) اور پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اندرپرستھ گیس لمیٹڈ، گیل لمیٹڈ، بی پی سی ایل اور دیگر قدرتی گیس کی کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتوں کا اعلان دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، ریواڑی، گروگرام، کرنال اور مظفر نگر شہروں کے لیے کیا گیا ہے۔ دہلی کے لوگوں کے لیے سی این جی گیس ایک روپیہ فی کلو اور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا و غازی آباد میں 1.15 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا