English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ سے داخل کیا پرچہ نامزدگی

share with us

کیرالہ:04اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ ساتھ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کیرالہ کانگریس کے سرکردہ لیڈران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی زبردست بھیڑ ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر دیکھنے کو ملی ہے۔ لوگ کثیر تعداد میں راہل گاندھی کو دیکھنے اور اپنی نیک خواہشات پیش کرنے یہاں پہنچے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کچھ ہی دیر میں اپنا روڈ شو شروع کرنے والے ہیں جس کو لے کر کیرالہ کے باشندوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جگہ جگہ بینر اور پوسٹر لگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور جہاں جہاں سے راہل گاندھی کو گزرنا ہے وہاں نوجوان، مرد و خواتین بہت پہلے سے ہی راہل گاندھی کی حوصلہ افزائی کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا