English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس نے جاری کیاویڈیو کلپ ، اروناچل سی ایم کے قافلے سے1.80کروڑ روپئے ضبط کئے جانے کا دعوی

share with us

اروناچل پردیش:03اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے ویڈیو جاری کر اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو پر بڑا الزام لگایا ہے۔ دہلی کے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے قافلے سے 1.80 کروڑ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پیسے کا استعمال آج پاسی گھاٹ میں ہونے والے پی ایم مودی کی ریلی کے لئے کیا جانا تھا، جس وقت یہ ریڈ ڈالی گئی خود وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو بھی آگے گاڑی میں موجود تھے۔

کانگریس کا سنگین الزام ہے کہ، اروناچل پردیش میں ’نوٹ کے بدلے ووٹ‘کا کھیل چل رہا ہے۔ سرجیوالا کا الزام ہے کہ، جو پیسے پکڑے گئے ہیں اس کا استعمال وزیر اعظم مودی کی ریلی کے لئے کیا جانا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایسے میں اس معاملے میں پی ایم مودی کو اس پر جواب دینا چاہئے۔ سرجیوالا نے کہا کہ یہ معاملہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اگلے دن ہی یعنی آج پی ایم مودی وہاں پر ریلی سے خطاب کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا